عید الاضحی اسلام کی بقا کیلئے قربانی کا درس ، شاداب رضا
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے پاکستان و عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قرباں ہمیں صبر ،برداشت ،رواداری کے ساتھ اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔۔
،عید قرباں کا مقصد صرف جانور کی قربانی کرنا نہیں بلکہ قربانی کا اصل مقصد ہم ہر سال اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنی ذات سے وہ خرابیاں ختم کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہو ،عیدالاضحی تجدید عہد کا یوم ہے آؤ آج ہم سب مل کر اﷲ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں دین اسلام کی سربلندی اور ملکی کی سلامتی اور اُمت مسلمہ کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کرینگے ،پاکستان کے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ عوامی حقیقی خدمت کرنے کے ساتھ اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،عید قربان کے موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہید ہونیوالوں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔حکومت معاشی استحکام کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے ،عید قربان کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود سفید پوش اور غریبوں میں بھی گوشت کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔