کمشنرکی زیر صدارت قبرستانوں، ٹریفک مسائل پر اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دو اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوئے جن میں کراچی میں قبرستانوں کی زمین اور ان کے مسائل کے حل کے لئے غور وخوض کیا گیا جبکہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک مسائل کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
ان اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ،ایڈیشل کمشنر، کراچی کے تمام ڈ پٹی کمشنرز،این ایچ اے کے افسران موٹر وے پولیس کے نمائندے ،اے سی ہیڈ کو اٹرز ، اے سی ریونیو ، پی ڈی کمشنر کراچی آفس ،ماس ٹرانزٹ پروگرام کے افسران نے شرکت کی ۔کمشنر کراچی نے میٹنگ کے آغاز یر عید کی تعطیلات میں بے مثال کام کرنے پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر، کمشنر آفس کے کنٹرول روم اورپی آر سیکشن کے ہیڈ غلام محمد خان کو خراج تحسین ادا کیا ۔انہوں نے ان دنوں میں ہر مسئلے کا حل نکالا اور مختلف اداروں کے ساتھ ملکر کراچی کے عوام کی عید کی خوشیاں دوبالا کیں۔ کمشنر کر اچی نے اپنے دفتر میں افسران اور ملازمین کو عیدی بھی دی۔دریں اثنا کمشنر کراچی نے قبرستانوں کے مسائل اور نئے قبرستانوں کی زمین کے حصول کے لئے ڈپٹی کمشنرز سے معلومات حاصل کیں۔ ا نہوں نے ٹریفک معاملے پر لیاری ایکسپریس پر ٹریفک کی روانی اور کے پی ٹی سے ہیوی ٹریفک موٹر وے اور ناردرن بائی پاس تک جانے کے لیے بھی فیصلے کئے ۔ اس میں موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،ڈی آئی جی ٹریفک نے مختلف تجاویز دیں۔