آتشزدگی کے دو واقعات لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود جامعہ ملیہ کالج کے قریب مکان میں قائم گتے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔۔۔
جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر سکس اے میں قائم گتے کی کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کارخانے میں رکھا ہوا گتہ اور دیگر قیمتی سامان جل کر تباہ ہو گیا۔