پلاٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم ،سندھ حکومت ودیگر کونوٹس

پلاٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم ،سندھ حکومت ودیگر کونوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق فوجی اہلکار کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے تنازع پرپلاٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق فوجی اہلکار محمد حیات کو ملنے والے پلاٹ کی دوبارہ الاٹمنٹ کے خلاف دائر درخواست پر سندھ حکومت، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پلاٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ درخواست محمد حیات کی صاحبزادی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد حیات کو 1997 میں ملٹری کوٹے کے تحت ایم ڈی اے نے 5 فیصد کوٹے کے تحت پلاٹ الاٹ کیا تھا لیکن بعد میں اسی پلاٹ کو عزیز الرحمان نامی شخص کو دوبارہ لیز پر دے دیا گیا۔ وکیل نے مزید بتایا کہ جب پلاٹ کی اصل الاٹمنٹ کے متعلق ایم ڈی اے سے معلومات مانگی گئیں تو جواب ملا کہ ریکارڈ چوری ہوگیا ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا ایم ڈی اے نے پہلی الاٹمنٹ کینسل کر دی تھی؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الاٹمنٹ منسوخ نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں