مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب

کراچی (این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی میں 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔
گریجویٹ ہونے والے 41 افسران بشمول پولیس، ان لینڈ ریونیو سروس، کسٹمز، ریلوے وغیرہ کی 6 خواتین افسران کا تعلق مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نجی بینک کے سی ای او عرفان صدیقی، ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمان، چیف انسٹرکٹر نیپا فوز خالد، ایم سی ایم سی کے گریجویٹس، نیپا کے عہدیداران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے شرکا کو نصیحت کی کہ وہ اپنی خدمات کی ہر صلاحیت میں تندہی اور مستعدی سے کام کریں۔عرفان صدیقی نے فارغ التحصیل افسران کو بھی متنبہ کیا کہ ان کا اختیار ایک دو دھاری تلوار ہے اور یہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔