سیدنا عثمان غنی ؓنے امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا،پاکستان سنی تحریک

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے دنیا میں قرآن کریم کی نشر و اشاعت فرما کر امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا ہے ۔
حضرت عثمان غنی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے رسول اللہ ؐ کی انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب پر دو بار جنت خریدی۔ایک بار جب کہ بئر رومہ کو خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کیا۔دوسری بار جب غزوہ تبوک کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جنگ کی تیاری کا اعلان کیا یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں کے پاس جنگی سامان کی بہت زیادہ قلت تھی اور مالی حالت بھی مستحکم نہ تھیدرحقیقت مدینہ میں قحط پڑا ہواتھا لوگ درختوں کے پتے کھا کرگزارا کررہے تھے ،اسیلئے اس غزوہ کو جیش عسرہ یعنی تنگدستی کا لشکر کہاجاتا ہے ۔سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو فیضان نبوت سے دو نور عطا کئے جانے کا وہ شرف ملا جس نے آپ کو ذوالنورین بنادیا۔