20مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دو ماہ کی تو سیع

20مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دو ماہ کی تو سیع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کر نے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر کمرشل بنیاد پر چلنے والے 3 سیٹر اور5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی جا ئے ۔کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر شہر کی مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اب اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شارع فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہیدملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دوتلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، راشدمنہاس، ماڑی پورروڈ، شاہراہ پاکستان، حب ریور روڈ، قائدآباد سے لانڈھی89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپرہائی وے سے ملیرہالٹ، سرجانی عبداللہ چوک کی سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلوں پر مکمل پابندی آئندہ دو ماہ تک مزید رہے گی۔مزید بتایا گیا کہ دو ماہ قبل ان سڑکوں اور علاقوں میں رکشوں کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی تھی جس میں دو ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ 15 اپریل سے 14جون تک مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔کمشنر کاکہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر اور حادثات سے بچاؤ کیلئے فیصلہ کیا گیا، رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں