عزاداری کو دبانے کی کوششیں یزیدی سوچ ،ناصر عباس

 عزاداری کو دبانے کی کوششیں یزیدی سوچ ،ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری کو دبانے کی کوششیں یزیدی سوچ کی عکاس ہیں۔۔

، حکومتوں کو چاہیے کہ وہ عوام کو عزاداری کے آئینی و قانونی حق کی مکمل ضمانت دیں۔ انچولی میں مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل میں منعقدہ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایسے ذاکرین و علمائے کرام پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جو دنیا سے رخصت ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں۔ کانفرنس میں علامہ باقر زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، شبر رضا، رضی حیدر، زین رضا، احسن عباس اور مختلف تنظیموں، امام بارگاہوں اور ماتمی انجمنوں کے رہنما و ٹرسٹیز نے شرکت کی۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا محرم تاریخ کے اہم ترین محرمات میں سے ہوگا، کیونکہ دنیا میں مظلوموں کے خلاف ظلم بڑھ چکا ہے ۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معرکۂ حق و باطل میں ہم کہاں کھڑے ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے شہداء کی قربانی اور مزاحمت کے ذریعے ظلم کے خلاف استقامت کی عظیم مثال قائم کی ہے اور آج اسرائیل کے خلاف 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں