پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم

 پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی کرنے والی زینب اور اس کے شوہر شبیر احمد لغاری کو مبینہ طور پر حراساں کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے ۔۔۔

ایس ایچ او سجاول کو درخواست گزار میاں بیوی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی حکم نامے کی نقول ایس ایس پی ٹھٹھہ کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل واجد علی نے مؤقف اختیار کیا کہ زینب نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شبیر احمد سے شادی کی ہے مگر لڑکی کے اہل خانہ شبیر احمد کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دے کر انہیں حراساں کر رہے ہیں اور کاروکاری کے نام پر قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، زینب نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تحفظ دیا جائے اور پولیس کو ان کے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے ، عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ اگر کسی تھانے میں مقدمات درج ہیں تو انہیں ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں