خانپور مہر :فرنیچر کے گودام میں خوفناک آگ، کروڑوں کا نقصان
خانپور مہر (نمائندہ دنیا)خانپور مہر کے مرکزی بازار میں واقع شفاقت آرائیں کی فرنیچر اور کراکری کی دکان اور گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو لپیٹ میں لے لیا۔
دکان میں موجود فرنیچر، کراکری، نقدی اور دیگر اشیاء خاکستر ہو گئیں۔