عوام اور ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا،الطاف گوہر

عوام اور ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا،الطاف گوہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈاریکٹر جنرل الطاف گوہر میمن رواں ماہ 14جولائی کو ریٹائرڈ ہوجائینگے۔

حکومت سندھ کے سینئر افسر الطاف گوہر میمن نے 1987 کو سرکاری ملازمت اختیار کی، اپنے ساڑھے 38 سالہ ملازمت کے سفر میں الطاف گوہر میمن ڈپٹی کمشنر ضلع ٹنڈوالیار ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے ۔ گریڈ 19 کے سینئر افسر الطاف گوہر میمن نے اکتوبر سال 2024 میں بطور ڈایکٹر جنرل کے ڈی اے کا عہدہ سنبھالا ۔دس ماہ کے دوران کے ڈی اے کے ڈی جی کے طور پر اس ادارے میں اصلاحات لانے کی کوششیں کیں۔ کے ڈی اے افسران کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن قبضہ مافیا کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ۔ انہوں نے بطور ڈی جی گلستان جوہر اسکیم 36 میں تقریبا 15ارب روپے مالیت کی 9ایکٹر اراضی کو طاقتور مافیا کے قبضے سے بچایا ،اس کے علاوہ محکمہ لینڈ ڈپارٹمنٹ میں بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے  ۔ ڈی جی الطاف گوہر میمن کا کہنا ہے کہ وہ وزیر بلدیات اورچیف سیکریٹری سندھ سمیت کے ڈی اے کے تمام افسران و ملازمین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔10 ماہ کے دوران بطور ڈی جی کے ڈی اے ہر وہ کام کیا جس سے عوام اور ملازمین دونوں کو ریلیف مل سکے ۔ملازمت کے آغاز سے ابتک عزت کے ساتھ وقت گزارا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں