عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ روایت ، وزیراعلیٰ

عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ روایت ، وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی اور جرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک زندہ روایت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس دن ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے ۔ انہوں نے جلوس میں شریک عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیدل چل کر شرکت کی۔محرم کے انتظامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہر سال مذہبی رسومات کے پرامن انعقاد کیلئے تفصیلی اور واضح منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور مکمل اقدامات کیے گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تیاریاں کافی پہلے سے شروع کردی گئی ،اس موقع پروزیراعلیٰ نیمحرم الحرام کے دوران ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار فراہم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں