بیسٹیل ڈے کی پروقار تقریب، فرانس اور پاکستان کی دوستی کا جشن

 بیسٹیل ڈے کی پروقار تقریب، فرانس اور پاکستان کی دوستی کا جشن

کراچی(این این آئی)قونصل جنرل فرانس الیکسس شاٹانسکی نے کراچی میں یومِ آزادی فرانس(بیسٹیل ڈے )کی پروقار تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کہ وہ سندھ اور بلوچستان میں فرانسیسی حکومت کے نمائندے کے طور پر اس دن کی میزبانی کر رہے ہیں۔تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور وزیر بلدیات سعید غنی سمیت سفارتی، کاروباری، تعلیمی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس 1947 میں پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے والا پہلا غیر مسلم ملک تھا جس نے دفاعی شعبے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان ایئرفورس نے فرانسیسی میراج طیاروں پر تربیت حاصل کی جبکہ پاکستانی بحریہ کے آگوسٹاا آبدوزیں کراچی میں فرانسیسی ماہرین کے تعاون سے تیار ہوئیں۔قونصل جنرل نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور فرانس کی مشترکہ موجودگی کا حوالہ دیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں