ایس ایچ او کو جواب کیلئے مہلت

ایس ایچ او کو جواب کیلئے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر بروہی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 درخواست گزار محمد خان برڑو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ علاج کی غرض سے سروسز اسپتال گئے جہاں ایم ایس اور عملے نے دوائی دینے کے بجائے تلخ کلامی کی اور لڑائی جھگڑا کیا تاہم متعلقہ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت نے آرٹلری میدان تھانے کے ایس ایچ او کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے فریقین سے 18 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں