قلات حملہ:مسلم لیگ ن سندھ کی مذمت، شہدا کو خراجِ عقیدت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ نے بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی۔۔
فائرنگ کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ ن سندھ اسد عثمانی نے کہا کہ اس افسوسناک حملے میں فنکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے ، پارٹی شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف و سیکیورٹی ادارے جلد ان درندہ صفت دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے ۔