بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔۔
پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی جو نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آئس جیسے مہلک نشے کا عادی بناتا تھا۔شہزاد ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے ۔