قاتلوں کے لیے رحم کا لفظ ہی ختم کردیا جانا چاہیے ،ثروت قادری

قاتلوں کے لیے رحم کا لفظ ہی ختم کردیا جانا چاہیے ،ثروت قادری

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے سانحہ قلات میں شہید ہونے والی صابری فیملی کے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سلمان قادری،مرکزی کوآرڈینیٹر طیب حسین قادری،مرکزی ترجمان خالد ضیا،عمران قادری،طاہر قادری،سلیم قادری اور دیگر رہنما و ذمہ داران موجود تھے ۔ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان قاتلوں کے ساتھ کوئی رحم نہیں کیا جائے گا بلکہ رحم کا لفظ ہی ان کے لیے ختم کر دینا چاہیے ۔ ریاست کو اپنی ذمہداری پوری کرنی چاہیے ،ملک کے حالات خراب کرنے کے لیے دہشت گردوںمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے سہولت کار اور ان دہشت گردوں نے آج بلوچستان کا یہ حال کر دیا ہے کہ رات آٹھ بجے کے بعد وہاں کوئی سفر نہیں کر سکتا ہے ۔بلوچستان کے حالات دیکھیں کے پی کے کے دیکھیں کراچی کے دیکھیں صرف معصوم انسانی جانوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پوری قوم کو تحفظ فراہم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں