خصوصی بچوں کے لیے مزید اقدامات ناگزیر،شرجیل میمن

خصوصی بچوں کے لیے مزید اقدامات ناگزیر،شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے لیے بطور رضاکار ہر وقت حاضر ہوں، ہمیں خصوصی بچوں کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا کریڈٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ڈی ایس پی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے ساتھ بھی زمین مختص کی گئی ہے جہاں وزیراعلیٰ سندھ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ خصوصی بچوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ ٹی وی چینلز کو چاہیے کہ ان سنٹرز پر پروگرام نشر کریں کیونکہ اکثر منفی پہلو زیادہ دکھائے جاتے ہیں، یہاں کی صورتحال اور بچوں کو دیکھ کر وہ جذباتی ہوگئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے آٹزم سینٹرز کے شاندار کام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین آگاہ ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ کئی والدین کو اب تک علم نہیں کہ ایسے مراکز موجود ہیں جہاں خصوصی بچوں کے لیے جدید علاج اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں