شکارپور:زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
شکارپور(نمائندہ دنیا) شکارپور کے لکھی در تھانے کی حدود میں مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد یوسف جیھو کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لکھی در شاہد حسین میمن نے عملے کے ہمراہ ماڑی روڈ پر کارروائی کرکے معصوم بچے سے زیادتی کے الزام میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی شکارپورشاہزیب چاچڑ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ہراساں اور تشدد کے خلاف جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔