میرپورخاص :میونسپل کارپوریشن تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ناکام

میرپورخاص :میونسپل کارپوریشن تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ناکام

میرپورخاص (بیورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے نوٹس کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔

 حیدر آباد روڈ پر ریتی بجری روڑی کے دھکے تاحال موجود ، انتظامیہ اپنے دئیے گئے دو دن کے نوٹس پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 21 جولائی کو نوٹس کے ذریعے حیدرآباد روڈ پر دکانداروں اور ریتی بجری دھکے کے مالکان کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ دکانوں اور سٹرک کنارے قائم کی گئی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں مگر 2 دن گزر جانے کے باوجود نہ تو سڑک کنارے سے ریتی بجری کے دھکے ختم کیے جاسکے اور نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریتی بجری کے دھکے مالکان کو ایک بااثر حکومتی سیاسی شخصیت کی آشیرباد حاصل ہے ، جس کی وجہ سے انتظامیہ اپنے نوٹس پر عمل کرانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں بھی تجاوزات کے خلاف کیا گیا ، جو صرف نمائشی تھا، جن جن علاقوں میں تجاوزات ختم کی گئی تھیں اب دوبارہ قائم کردی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں