کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈکیتی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے ضلع ڈسٹرکٹ کورنگی ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا۔
جہاں دوسرے روز بھی ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کا اطمینان بتا رہا تھا کہ انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف تک نہیں تھا ا ۔اس حوالے بسم اللہ جیولرز کے مالک زاکر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بدھ کی دوپہر ایک بجکر 3 منٹ پر کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب ان کی دکان میں ڈاکو داخل ہوئے، 25 سے 30 تولہ سونا سمیٹ کر فرار ہوگئے جس کی مالیت 80 سے 90 لاکھ روپے ہے ۔