ڈپٹی کمشنر ملیر سے پی پی کے ضلعی رہنماؤں کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملیر سے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی ملیر کے رہنماؤں نے ، جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو کی قیادت میں، ڈی سی ملیر کو گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کے بحران کے حوالے سے عوامی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پانی کے مسئلے پر سی ای او اسٹیل مل، واٹر بورڈ اور اسٹیل مل کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے جلد پانی کی فراہمی بحال کروائیں گے ۔ پیپلزپارٹی ملیر کے انفارمیشن سیکریٹری شاہجہان خان،آغا طارق پٹھان، راؤ صفدر حیات، محمد عرس کھیڑو، خدا بخش پٹھان وفد میں شامل تھے ۔