وزیر داخلہ کی زیر صدارت سی پی ایل سی ایگزیکٹو کونسل کاپہلااجلاس

 وزیر داخلہ کی زیر صدارت سی پی ایل سی ایگزیکٹو کونسل کاپہلااجلاس

کراچی(این این آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت سی پی ایل سی ایگزیکٹو کونسل کے پہلے باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سی پی ایل سی سے متعلق 05 ایجنڈاز پر مشتمل ترجیحات و دیگر ضروری امور پر بات چیت کی گئی اور مزید ہدایات دی گئیں۔ان ایجنڈاز میں شامل سی پی ایل سی قواعد و ضوابط کے تحت دستیاب خالی آسامی پر ایکزیکٹیو کونسل میں پرائیویٹ رکن ثاقب شیرازی کو نامزد کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے ایکزیکٹیو کونسل سے مشاورت کے بعد سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کو انکی پوزیشن پر برقرار رہنے کی بھی ہدایت کی مذید برآں اس موقع پر سلیکشن بورڈ کا باقاعدہ قیام عمل میں لاتے ہوئے عادل چھپرا کو سلیکشن بورڈ کا ڈپٹی چیف ایڈمن نامزد کیا گیا۔علاوہ اذیں اجلاس کے دیگر ایجنڈاز پر بات بحث کے بعد فائنانس کمیٹی کا بھی باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا اور شبر ملک کو ڈپٹی چیف سی پی ایل سی آپریشنز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں