جامعہ این ای ڈی کے سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا طلب

جامعہ این ای ڈی کے سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ تقرریوں کے خلاف درخواست پر سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا طلب کرلیا۔

 سندھ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خلافِ ضابطہ تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے یونیورسٹی کا آئندہ سینڈیگیٹ اجلاس کا ایجنڈا طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 8 اگست کو سینڈیکیٹ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں غیر قانونی تقرریوں کی اجازت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔عدالت نے 6 اگست تک این ای ڈی یونیورسٹی کے سینڈیگیٹ اجلاس کا ایجنڈا عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں