لیاری ایکسپریس وے پرہیوی ٹریفک منصوبے کیخلاف درخواست دائر

لیاری ایکسپریس وے پرہیوی ٹریفک منصوبے کیخلاف درخواست دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے کے حکومتی منصوبے کے خلاف ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

 جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کی اجازت دینا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لیاری ایکسپریس وے بنیادی طور پر لانگ روٹ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے بنایا گیا تھا، موجودہ اسٹرکچر بھاری ٹریفک کے دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ایکسپریس وے کا بیشتر حصہ سطح سے بلند ہے اور اس کے دونوں اطراف گنجان آباد رہائشی علاقے موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں