سی ای اواسٹیل ملز کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

سی ای اواسٹیل ملز کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع ملیر کے صدر محمد اسلام کی قیادت میں وفد نے سی ای او پاکستان اسٹیل مل اسد اسلام مانی سے ملاقات کی۔۔۔

 ملاقات میں گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے پانی کے ایشو ،ریٹائرڈ ملازمین اور اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی آبادی سے متعلق ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں قدرگل نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر، ناظم علاقہ گلشن حدید فیز 2 ملک عزیز الرحمن حاجی خان لاشاری اور انجمن تاجران گلشن حدید کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔سی ای او پاکستان اسٹیل مل نے وفد کو گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے پانی کے ایشو اور پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور دیگر عوامی ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔علاوہ ازیں وفد نے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے بھی ملاقات کی جس میں گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے پانی کے ایشو اور دیگر عوامی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آغا رفیع اللہ نے وفد کو گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے مسائل کو حل کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں معراج خان سواتی، ماجد سیٹھی، جاوید اقبال، محمد خان اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے تین لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے شہری کئی سالوں سے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں