عمرکوٹ میں کھلی کچہری، سائلین غائب، بجلی بھی روٹھ گئی

 عمرکوٹ میں کھلی کچہری، سائلین غائب، بجلی بھی روٹھ گئی

عمرکوٹ (نمائندہ دنیا )عمرکوٹ میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی جونیجو کی۔۔

 زیر صدارت ضلعی کونسل ہال میں کھلی کچہری منعقد کی گئی، تاہم بدانتظامی، بجلی کی بندش اور عوام کی عدم شرکت کے باعث یہ محض رسمی کارروائی بن کر رہ گئی۔کھلی کچہری میں چیئرمین ضلعی کونسل حاجی بقاء پلی، وائس چیئرمین میاں خالد ولہاری، اور ایس ایس پی عمرکوٹ عزیز احمد میمن شریک ہوئے ، جبکہ چند سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ، تاہم عوامی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی،۔کچہری کے دوران ضلعی کونسل ہال میں بجلی مکمل طور پر غائب رہی اور متبادل انتظام بھی نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہال میں بیٹھے شرکاء کی شناخت تک مشکل ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں