جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا آج سے آغاز

 جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا آج سے آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کی ہونے والی 14 روزہ تقریبات کے۔۔

 انعقاد کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔کمشنر  سید حسن نقوی نے اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں اور اداروں کے سیکریٹریز اور اس سینئر افسران آرٹس کونسل کے صدر ا حمد شاہ اور دیگر نے شرکت کی او رپروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریبات کا آغاز یکم اگست کو جشن آزادی اور معرکہ حق واک موضوع سے ہوگا۔ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ واک میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ واک پیپلز چورنگی (پیپلز پارٹی آفس)سے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ تک منعقد ہوگی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار کو محکمہ اسپورٹس اور محکمہ ثقافت کے پروگراموں کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں رابطہ افسر مقرر کیاہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس موقع پر نرسری سے شاہراہ قائد ین روڈ کوخوبصورت طریقہ سے جہازوں کے ماڈلز قومی ہیروز اور شہدا کی تصاویر کے ساتھ شجرکاری پھولوں اور روشینوں کے ساتھ سجایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں