مخدو ش عمارتوں کے نام پرعوام کو ہراساں کرنا قبول نہیں،منعم ظفر

مخدو ش عمارتوں کے نام پرعوام کو ہراساں کرنا قبول نہیں،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ گلستان جوہر کے فلیٹس کو مخدوش قرار دے کر شہریوں کو ہراساں کرنا ناقابلِ قبول ہے ۔۔

 فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے بغیر کسی سروے ، معائنے یا ٹیسٹ کے نوٹس جاری کر دیے جس سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ادارہ نورِ حق میں گلستان جوہر کے مختلف فلیٹس کی ایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ سول علاقوں سے ٹیکس تو وصول کرتا ہے ، مگر کوئی بلدیاتی سہولت فراہم نہیں کرتا، جس کے باعث ان کے زیر انتظام علاقوں میں بلدیاتی مسائل کی بدترین صورتحال ہے ،یہ دہرا معیار ناقابلِ برداشت ہے ۔ وفد نے شکایت کی کہ کئی فلیٹس کی عمارتوں کو \"مخدوش\" قرار دے کر بغیر تصدیق نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔منعم ظفر نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی قانونی معاونت فراہم کرے گی اور انجینئرز فورم کی تکنیکی ٹیم مکینوں کی مدد کرے گی۔بعد ازاں جماعت اسلامی کا وفد امیر ضلع شرقی نعیم اختر کی قیادت میں سی ای او فیصل کنٹونمنٹ بورڈ حیدر علی سیال سے ملا اور مکینوں کے تحفظات پیش کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں