پولیس مقابلے میں زخمی سمیت دوڈاکو گرفتار

پولیس مقابلے میں زخمی سمیت دوڈاکو گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی پولیس نے زمان آباد سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد ولد دین محمد کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام موسیٰ ولد علی احمد بتایا ، گرفتار ملزمان سے 2 پستول ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں