غیر قانونی تعمیرات ، ڈی ایچ اے حکام سے تفصیلی وضاحت طلب

 غیر قانونی تعمیرات ، ڈی ایچ اے حکام سے تفصیلی وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں خیابان محافظ کے ایک 600 گز کے پلاٹ پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے۔۔۔

ڈی ایچ اے حکام سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی ایچ اے واضح کرے کہ کیا تعمیرات واقعی بلڈنگ قوانین اور ماسٹر پلان کے مطابق کی گئی ہیں یا نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ چھ سو گز کا پلاٹ قواعد و ضوابط کے برعکس دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جو کہ ڈی ایچ اے کے اپنے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ وکیل کے مطابق ڈی ایچ اے نے ان غیر قانونی تعمیرات کو بلڈنگ پلان کے مطابق قرار دے کر شکایت کا ازالہ کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ قانون کے مطابق صرف ایک ہزار گز یا اس سے بڑے پلاٹ کی تقسیم کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ڈی ایچ اے سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تعمیراتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مکمل تفصیلات اور قانونی بنیاد عدالت میں پیش کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں