نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس کی بندش کے اوقاتِ کار تبدیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ضلع وسطی میں پانی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس کی بندش کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے ہیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، نئے اوقات کار کے تحت نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس اب روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے ۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے ۔ متعلقہ ہائیڈرنٹس انچارجز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو نے کہا کہ اس فیصلے سے ضلع وسطی میں پانی کی ترسیل میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس سے قبل دونوں ہائیڈرنٹس شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک اور رات 4 بجے سے صبح 7 بجے تک بند رکھے جاتے تھے۔