عمرکوٹ میں یوم معرکۂ حق جوش و خروش سے منایا گیا

 عمرکوٹ میں یوم معرکۂ حق جوش و خروش سے منایا گیا

عمرکوٹ(نمائندہ دنیا )ضلع عمرکوٹ میں ’’یوم معرکۂ حق‘‘ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، جہاں مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور فضا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ، کنری، سامارو، پتھورو اور دیگر علاقوں میں \"معرکہ حق\" کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے پرجوش ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی ریلی عمرکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر رجب علی سٹھیو کی قیادت میں نکالی گئی، جس کا آغاز گورنمنٹ ہائی اسکول ون سے ہوا۔ ریلی میں طلبہ، اساتذہ، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حب الوطنی، یکجہتی، آزادی، اور کشمیری عوام کی حمایت جیسے جذبات درج تھے ۔ شرکاء وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار تھے ۔ہائی اسکول میں پرچم کشائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رجب علی سٹھیو نے قومی پرچم کو سلامی دی، جس کے بعد ریلی پریس کلب عمرکوٹ تک پہنچی۔ دوسری جانب کنری میں بھی ایک بڑی ریلی اسسٹنٹ کمشنر محمد خان بنگوار کی قیادت میں نکالی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں