سٹی کورٹ میں آتشزدگی سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ خاکستر

سٹی کورٹ میں آتشزدگی سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں رات گئے اچانک لگنے والی آگ نے لفٹ، فوٹو اسٹیٹ مشین اور ضلع جنوبی و شرقی کے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جلا کر خاکستر کردیا۔

 عدالتی عملے کے مطابق آگ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دو سے ڈھائی بجے کے درمیان گراؤنڈ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پہلی اور  دوسری منزل پر رکھے مقدمات کی فائلیں اور دیگر ریکارڈ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث سٹی کورٹ کے بلاک ایف اور جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں