اورنگی میں معرکہ حق منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری
کراچی(این این آئی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیاکی خصوصی ہدایات پر اورنگی ٹاؤن میں معرکہ حق کے شہیدوں کو خراج عقیدت۔جبکہ غازیوں اور جانبازوں کو سلام پیش کرنے لیے تیاریاں عروج پر۔معرکہ حق جشنِ آزادی کی ولولہ انگیز تیاریوں کے حوالے سے ٹاؤن چیئرمین اورنگی جمیل ضیا، وائس چیئرمین عفان صغیر اور میونسپل کمشنر آغا فہد کی قیادت میں معرکہ حق کے عنوان سے جشنِ آزادی کی تیاریوں میں ٹاؤن میونسپل آفس اور اورنگی ٹان کی تمام شاہراہوں کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے ۔
ٹاون ہال سے جاری کردہ بیان میں جمیل ضیا کاکہنا تھا کہ اورنگی والے جشنِ آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منائیں گے ۔ ہم ہماری افواج اور تمام اداروں کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متحد ہوکر کھڑے ہیں۔ ہم ایک خوددار، مضبوط اور پرعزم قوم ہیں ہم ملک دشمن کا سر اڑانا تو جانتے ہیں مگر سرجھکانہیں سکتے ،آپریشن بنیان المرصوص ہماری دفاعی خودمختاری کاسب سے بڑا ثبوت ہے ۔سندھ حکومت کے زیراہتمام کراچی میں 13 اور 14 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں کنسرٹ اور آتش بازی کے مظاہرے کا اعلان کیا گیاہے عوام بھرپور انداز میں شرکت کرے ۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق دراصل ان عظیم قربانیوں کی یادگار ہے جن کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ آج اسی جوش و ولولے سے ہم اپنے وطن سے محبت کا عہد دہرارہے ہیں۔