نیو لنک روڈ پر دو فلائی اوورز کی تعمیر ناگزیر،امداد جوکھیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو لنک روڈ پر تعمیر ہونے والے نئے شاہراہ پر مقامی گوٹھوں کے مکینوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر کو علاقے کے مسائل اور مکینوں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیو لنک روڈ پر مقامی گوٹھوں کو جانے والے راستوں پر دو فلائی اوورز کی تعمیر نہایت ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔سلیم بلوچ نے کہا کہ دو فلائی اوورز کی تعمیر سے مقامی گوٹھوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔