بلدیاتی ملازمین کی معرکہ حق و جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

 بلدیاتی ملازمین کی معرکہ حق و  جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی (این این آئی)صوبے بھر کی طرح کے ایم سی ٹی ایم سیز ملازمین نے بھی حکومت سندھ کی ہدایت پر ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے سلسلے تقریبات کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں کے ایم سی ورکشاپ میں ملک کے ممتاز بلدیاتی مزدوررہنما و سجن یونین کے سربراہ سیدذوالفقارشاہ نے سجن یونین،یونائیٹڈ ورکرز یونین،کے ایم سی آفیسرز وآفیشل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ملک امیر اعظم،نعیم جمال،عباس احمد،محمدنذیر،پھول محمد،محمد احسن،عبدالحمید،محمد احمد اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے تقریبات کا آغاز کردیا۔اس موقع پر فضا قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں