عباسی شہید اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کی دعوت حلیم
کراچی(این این آئی)محب وطن پیرا میڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عباسی شہید ہاسپٹل میں نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ڈائریکٹر عباسی شہید ہاسپٹل ایم ایس ڈی ایم ایس۔ڈاکٹرز حضرات نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سجن یونین کے مرکزی صدرسید ذوالفقار شاہ اور ان کے ساتھیوں،کے ایم ڈی سی اسٹاف یونین سی بی اے کے صدر ندیم زیدی اور ان کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسپتال کے ملازمین کے حقوق کی جدوجہد پر بھی گفتگو ہوئی۔