ڈیفنس لائبریری کے قریب تیز رفتار ٹرالر رہائشی بنگلے سے ٹکرا گیا
کراچی(آئی این پی) ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹرالر کے رہائشی بنگلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ایک رہائشی علاقے میں تیز رفتار ٹر بے قابو ہو کر ایک بنگلے کی دیوار سے جا ٹکرایاجس کے نتیجے میں ٹر یلر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کہا کہ حادثہ بوندا باندی کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ رمضان (ٹر یلر ڈرائیور) اور 29 سالہ ارشد (کلینر) کے طور پر ہوئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گردن میں فریکچر ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے نتیجے میں رہائشی بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے بنگلہ خالی تھا اور مکین فیملی اسلام آباد میں موجود ہے ۔