5اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، شجاع شیخ

5اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، شجاع شیخ

کراچی (پ ر) 5اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہی۔

 اُنہوں نے کہا کہ چھ برس قبل 5 اگست 2019ء کو بھارت نے اپنے آئین کی دفعہ 370 اور 35-A کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر دیا تھا جو سلامتی کونسل کی منظور کردہ استصواب رائے کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ پھر اس خوف سے کہ کشمیری مسلمان اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم و تشدد بدترین صورت اختیار کرگیا۔ یاسین ملک سمیت مقبوضہ کشمیر کی صفِ اوّل کی سیاسی قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے اُنہیں پابند سلاسل کر دیا گیا۔ بھارت کا وزیر اعظم نریندر مودی واشگاف اعلان کر چکا ہے کہ کشمیر سے مسلمانوں کا صفایا کر دیا جائیگا اور اس نے بھارت کے مسلمانوں کو بھی صاف پیغام دے دیا ہے کہ بھارت صرف ہندؤوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والے اکثرمغربی ممالک اور بین الاقوامی ادارے بھارت کے سفاکانہ اقدامات کے حوالے سے خاموش رہ کر ظلم میں اُس کے شراکت دار بن چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ عالمِ اسلام کے اکثر ممالک بھارت سے تجارتی اور سفارتی مفادات کی توقع میں مظلوم کشمیریوں کی بجائے بھارت کے حامی نظر آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں