مسجد اقصی کی حیثیت تبدیل کرنے کے عزائم تباہ کن ہونگے ،سنی تحریک
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کی سرپرستی میں یہودیوں کے مسجد اقصی پر حملے اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔
مسجد اقصی کی بے حرمتی اور اس کی حیثیت تبدیل کرنے کے عزائم تباہ کن ہونگے ،اسرائیل اور دوسری طرف بھارت مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کے معاشی،غذائی اور بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کررہے ہیں،بیت المقدس پر حملہ اسرائیل کے پر تشدد اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں،مسلم ممالک اسرائیل کے بیت المقدس پر حملے اور بے حرمتی کا نوٹس لیں ۔