ملیر اراضی الاٹمنٹ، اینٹی کرپشن نے بھی رپورٹ طلب کرلی
کراچی(رپورٹ:آغا طارق )ضلع ملیر میں اربوں روپے مالیت کی 415 ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی کے خط کے جواب میں واضح کیا ہے کہ الاٹمنٹ جعلی ہے اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایسی کوئی الاٹمنٹ کا حکم جاری نہیں کیا گیا۔
ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر سرکاری زمین فوری طور پر واپس لی جائے ۔دوسری جانب اینٹی کرپشن نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے لینڈ یوٹیلائزیشن کے حکام کو خط لکھ کر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔