لاڑکانہ:گرلز کالج میں معرکہ حق،جشن آزادی کے حوالے سے تقریب
لاڑکانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاڑکانہ شہر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میمن، ڈائریکٹر ریجنل کالجز لاڑکانہ پروفیسر الطاف حسین ابڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر اعجاز احمد جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عقیل لاکھیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری گلبہار مگسی، کالج کی پرنسپل پروفیسر نفیس اختر انصاری اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر وجاہت غفور نے کہا کہ اگست آزادی کا مہینہ ہے اور اس مہینے کے ہر دن کی اہمیت 14 اگست کی مانند ہے ، اسی لیے اس سال یکم سے 14 اگست تک مسلسل جشن آزادی منایا جا رہا ہے ، تعلیمی اداروں سمیت دفاتر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آزادی کا جشن بھی منایا جا رہا ہے ۔