ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی یوم آزادی تقریبات کیلئے ہدایات

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی یوم آزادی تقریبات کیلئے ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ہدایات پر سیکرٹری ادارہ ترقیات کراچی محمد ارشد خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری کے ڈی اے نے اجلاس میں شریک افسران کو 13 اور 14 اگست 2025 کے حوالے سے تقریبات کو ترتیب دینے ، قومی پرچم ، بلڈنگ کی تزئین و آرائش ، برقی قمقموں ، اور صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات کو احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایات دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ندیم شبیر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، ڈپٹی سیکرٹری ایمپلی منٹیشن ظفر عباسی، پروٹوکول آفیسر صبور علی، ایگزیکٹو انجینئر الیکٹرک اینڈ مکینیکل شعیب احمد ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ اظہر عابدی، چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ عمران محمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس عارف احمد و دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں