ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند دیا، نوجوان جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ۔
جس میں ایک نوجوان 24 سالہ علی اکبر جاں بحق جبکہ 22 سالہ سہیل زخمی ہوگیا ۔ ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد ڈگری گرلز کالج کے قریب ٹریفک حادثہ میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔