پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے پہلوان گوٹھ میں گزشتہ دنوں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا یے ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا ہے ۔مقدمہ مقتول سید مظہر عباس کے والد کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیاہے ۔تفتیشی حکام واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام پہلوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔ ایف آئی ار کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ سید جاوید شاہ نے پولیس کو بتایا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ 4 اگست کو میرا بیٹا سید مظہر عباس اپنے دوستوں علی جواد عرف علی وارث ،علی حسن ،محمد علی اور حبیب علی کے ساتھ پہلوان گوٹھ بلاک نمبر 9 گلستان جوہر دکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار نامعلوم ملزمان آئے جنہوں نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں