اے پی ایم ایس او کے جامعہ کراچی میں پیغامِ امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں ’’پیغامِ امن کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
جس میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ماہ آزادی میں جامعہ کراچی میں امن و آشتی کے پرچار کا ذمہ اے پی ایم ایس او کے سر ہے۔