بلڈنگ بائی لاز میں فوری ترمیم ناگزیر ہو گئی،گورنر
کراچی (کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم آباد کی جشنِ آزادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، بلڈرز اور ایم کیو ایم کو نظر انداز کرنے کا وقت گزر چکا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں بلڈنگ بائی لاز میں فوری ترمیم ناگزیر ہو چکی ہے ، تاکہ ترقیاتی منصوبے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔کامران ٹیسوری نے نے آباد کی قیادت سے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو آباد والے گورنر ہاؤس آکر بیٹھ جائیں، میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گاکامران ٹیسوری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آباد کی یکجہتی ہی ایف بی آر جیسے اداروں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتی ہے گورنر سندھ نے بلڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو بدلنا ہے تو اپنے نقشے رات کی تاریکی میں منظور نہ کروائیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم چاہے کتنا بھی اچھا کام کر لیں، آخر میں قصور وار ہمیں ہی ٹھہرایا جاتا ہے اس موقع پر کہتے ہیں ہم کل بھی کراچی کے بھائی تھے ہم آج بھی کراچی کے بھائی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے زور دیا کہ پاکستان کی بقاء کیلئے کراچی کو بچانا لازم ہے اور کراچی کی بقاء کیلئے آباد کو بچانا ناگزیر ہوگیا ہے ۔چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے خطاب میں ملک میں زمین کی خرید و فروخت کے نظام میں شفافیت اور بہتری کی شدید ضرورت پر زور دیا۔