ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث میاں بیوی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث میاں بیوی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ضعیف العمر خاتون کے اندوہناک قتل میں گرفتار ملزمہ فائزہ اور۔۔

 اس کے شوہر محمود کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 28 اپریل کو60سالہ صفیہ نامی خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے دوران فائزہ اور اس کے شوہر محمود کو گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں