مثالی بستی گلشن حدید اب مسائل کی آماجگاہ،سیاسی وسماجی رہنما
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں سیاسی، سماجی اور۔۔
کاروباری تنظیموں کے نمائندوں نے گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے سنگین مسائل پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا مثالی بستی گلشن حدید اب بدترین مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔ جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر سید مفخر علی و دیگر نے خطاب کیا۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے ، پانی کے بلوں میں 300 فیصد اضافہ واپس لیاجائے۔